ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آشون آئی سی سی گیندبازوں کی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن قابض 

آشون آئی سی سی گیندبازوں کی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن قابض 

Tue, 26 Jul 2016 21:18:14    S.O. News Service

دبئی، 26؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن آشون آینٹیگا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں پھر سے ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگ اور92رنوں سے جیت درج کی تھی۔اشون 2015میں سال کے آخر میں درجہ بندی میں ٹاپ پر تھے۔انہوں نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں 83رن دے کر 7 وکٹ چٹکایا تھا جس سے وہ گیند بازوں کی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ساتھ ہی 113رنوں کی اننگ کھیل کر بلے بازوں کی درجہ بندی میں بھی انہیں فائدہ ہوا اور وہ آل راؤنڈر کی فہرست میں بھی ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔آشون نے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لی ہے ، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں پہلے ٹیسٹ میں 10وکٹیں چٹکاکر گیند بازوں کی درجہ بندی میں پہلامقام حاصل کرلیا تھا۔یاسر اولٹ ٹریفرڈ میں ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک وکٹ ہی حاصل کر پائے تھے جس سے وہ جیمس اینڈرسن، اسٹیورٹ براڈ اور ڈیل اسٹین سے پیچھے5 ویں مقام پر کھسک گئے۔آشون نے اینٹیگا ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی سے پانچ پوائنٹس حاصل کئے جبکہ اینڈرسن نے سات پوائنٹس حاصل کیا ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیسٹ سے پہلے دونوں گیند بازوں کے درمیان فرق اب تین پوائنٹس سے کم ہو کر محض ایک پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔اس کے علاوہ یاسر نے 46پوائنٹس گنوائے اور اب وہ ٹاپ پر قابض اشون سے 44پوائنٹ سے پچھڑ رہے ہیں۔ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جو روٹ اور ایلسٹر کک کو مضبوط اننگ کی بدولت بالترتیب 2اور 4 پائیدان کا فائدہ ہوا۔روٹ 254اورناٹ آؤٹ 71رنوں کی اننگ سے دوسرے جبکہ کک 105اور ناٹ آؤٹ 76رنوں کی اننگ کی بدولت ٹاپ 10میں واپسی کر کے نویں مقام پر پہنچ گئے۔کپتان وراٹ کوہلی کی اینٹیگا میں 200رنوں کی اننگ نے ہندوستان کو ایشیا کے باہر سب سے بڑی جیت درج کرنے میں مدد کی، جس سے وہ دو پائیدان کے فائدے کے ساتھ 12ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ سلامی بلے باز شیکھر دھون 84رن بنا کر چار پائیدان کا فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اشون ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری(113)کی بدولت بلے بازوں کی درجہ بندی میں تین پائیدان اوپر چڑھ کر45ویں مقام پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈروں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے اشون تیسرے ہندوستانی ہیں، ان سے پہلے وینو ماکنڈ اور کپل یہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔اشون نے دوسرے مقام پر قابض بنگلہ دیش کے ثاقب الحسن سے فرق بڑھا لیا ہے۔اشون کے 406سے بڑھ کر کیریئر کے بہترین 427پوائنٹس ہو گئے ہیں۔اس سے انہوں نے ثاقب الحسن پر43پوائنٹس کافرق بنالیا ہے۔


Share: